Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبایلی نے نیٹ تجربہ مکمل کرلیا

ریاض ۔۔۔ موبایلی نے مصنوعی ذہانت ایپلی کیشن میں معاون نیٹ کے استعمال کا تجربہ مکمل کرلیا۔ یہ کام اریکسن کمپنی کے تعاون سے انجام دیا گیا۔ تجربے سے ثابت ہوگیا کہ G5اور 10T انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کا استعمال موثر ہے۔ انجینیئر احمد ابو دومہ نے جو موبایلی کے ایگزیکٹیو چیئرمین ہیں، کہا کہ انکی کمپنی ترقی یافتہ ٹیکنالوجی وژن 2030 کے تحت ملک میں لارہی ہے۔ اریکسن کمپنی کی چیئرپرسن برائے مشرق وسطیٰ و افریقہ رافیہ ابراہیم نے کہا کہ خطے میں ڈیجیٹل تبدیلی کی رفتار تیز ہے۔ ہم اپنے شرکائے کاروبار کو جدید ترین ترقی یافتہ ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے پابند ہیں۔
 

شیئر: