Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک و ہند کے معتمر پھنس گئے، سعودی عرب کی میزبانی میں ہوں گے

 مکہ مکرمہ ۔۔۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی ، فضائی سرحدیں بند ہونے اور پاکستانی فضائی حدود میں پروازوں کے داخلے پر بندش کے باعث پاک و ہند کے معتمر سعودی عرب میں پھنس گئے۔ سعودی حج و عمرہ قومی کمیٹی نے عمرہ کمپنیوں و اداروں کے تعاون سے ہزاروں عازمین کی میزبانی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق حج و عمرہ قومی کمیٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد بن بادی نے سبق سے گفتگو میں کہا کہ ہزاروں ہند و پاکستانی معتمرین کی میزبانی وزارت حج کے سائبان تلے کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں عمرہ کمپنیوں و اداروں سے رابطے کرلئے گئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے معتمر معمول کی پروازوں سے سفر نہ کرنے کے باعث استثنائی حالات سے دوچار ہوگئے ہیں۔ انکی اس مشکل کا احساس کرکے ہی انکی میزبانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاک و ہند کے درمیان ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پروازیں بند ہوگئی ہیں۔
 

شیئر: