Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی میں ہند کو کلین سویپ کر دیا

نئی دہلی: آسٹریلیا نے ہندوستان کو 7وکٹ سے شکست دے کر 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا۔ گلین میکسویل کی عمدہ سنچری کی مدد سے آسٹریلیا نے ہندوستان کی جانب سے ہوم ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کا بدلہ بھی چکا دیا ہے۔ بنگلور میں کھیلے گئے دوسرے اور سیریز کے فیصلہ کن میچ میںنامساعد حالات میں کریز پر آنے کے بعد شارٹ کے ساتھ تیسرے وکٹ کی رفاقت میں73رنز بنانے کے بعد چوتھے وکٹ کیلئے ہینڈز کومب کے ساتھ 99رنز کی غیر مفتوح پارٹنر شپ کر کے میکسویل نے ہندوستان کو شکست سے دوچار کر دیا۔ میکسویل نے ہدف 20ویں اوور کی تیسری گیند پر سدھارتھ کول کے سر کے اوپر سے چھکا اورچوتھی گیند کو ایکسٹرا کور پر چوکا لگا کر 191کا ہدف پورا کیا ۔ میکسویل نے 200کے اسٹرائیک ریٹ سے55گیندوں پر 7چوکوں اور 9چھکوں کی مدد سے113رنز بنائے اور مین آف دی میچ رہے۔ ہینڈز کومب نے18گیندوں پرناٹ آوٹ20رنز بنائے۔ہندکے وجے شنکر 2 وکٹ لے سکے۔ سدھارتھ نے ایک وکٹ لی۔ میکسویل نے مین آف دی میچ اور سیریز کا اعزاز اپنے نام کیا ۔ واضح رہے کہ ہندنے گزشتہ ماہ آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراونڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: