Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھارکھنڈ: پاکستانی جھنڈےسے آراستہ ٹی شرٹ پہننے پر 5نوجوان گرفتار

دھنباد۔۔۔ ریاست جھار کھنڈکے ضلع دھنباد میں پاکستانی جھنڈے سے آراستہ ٹی شرٹ پہننے پر 5نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔نوجوانوں نے پاکستانی جھنڈے والی ٹی شرٹ پہن کر سوشل میڈیا پر تصویر جاری کی تھی جس پر ان کے خلاف غداری کا مقدمہ قائم کیا گیا۔ایس پی دھنباد امن کمار نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے گزشتہ روز وید یہ پورگاؤں میں دفعہ 144نافذکردی جبکہ پاکستانی جھنڈے والی ٹی شرٹ پہن کر تصویر جاری کرنے والے نوجوانوں کے مکان پر مشتعل ہجوم نے حملہ کردیا ،مکان میں توڑ پھوڑکی جس کے بعد علاقے میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیااورسوشل میڈیا پر جاری ہونیوالی تصویر میں نظر آنیوالے پانچوں نوجوانوں کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - - -کریلا پکانے پرشوہر سے مارکھانے کے بعدبیوی تھانے پہنچ گئی

شیئر: