Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہرا دون: 2.09لاکھ روپے کے جعلی نوٹ برآمد

دہرا دون- - -- دہرا دون پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2.09لاکھ روپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کیا۔ملزم دہرا دون کے پٹرول پمپ پر ملازمت کرتا تھا اور نقلی کرنسی چھاپ کر حیدرآباد سپلائی کرتا تھا۔پولیس نے اس کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر پرنٹر، پیپر ، کٹراور دیگر سازو سامان ضبط کرلئے۔سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نویدیتا ککریتی نے بتایا کہ ٹھوس بنیادوں پر ملنے والی اطلاع کے بعد پولیس نے رنگ روڈ پر چیکنگ کے دوران شاکر نامی شخص کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے جعلی کرنسی برآمد کی۔پوچھ گچھ دوران معلوم ہوا کہ وہ مسوری شاہراہ پر واقع پٹرول پمپ پر ملازمت کرتا ہے اورنقلی کرنسی چھاپ کر حیدرآبادمیں ایک کارندے کو سپلائی کرتا تھا۔ اس کے مکان سے 2.09لاکھ روپے کے پانچ ، پانچ سوکے نوٹ برآمد کئے گئے۔واضح ہو کہ 11سال قبل 2008میں بھی جعلی نوٹوں کے دھندے میں ملوث ہونے کے الزام نہرو کالونی سے پولیس نےملزم کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نےاسےعدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا ۔
مزید پڑھیں:-  --  -مودی کاخطاب ملکی سلامتی کے ساتھ مذاق ہے،مایاوتی

شیئر: