Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڈانی ویلفیئرسوسائٹی اور قبیلے کا ہنگامی اجلاس

شاندار کارکردگی پر پاکستانی فوج کو سلام تعظیم
طائف (ابو علی بڈانی) بڈانی ویلفیئر ٹرسٹ اور آل بڈانی قبیلے نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی اور ہند کی جانب سے پاکستان پر حملے کے حوالے سے اپنے جذبات اور احساسات کے اظہار کیلئے طائف مکہ روڈ پر ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ اہم شخصیات اور عہدیدار شریک ہوئے۔ اجلاس کی میزبانی حاجی مدنی خان بلوچ نے کی۔ آل بڈانی سعودی عرب کے سربراہ حاجی عبدالحمید بڈانی نے صدارت کی۔ اسٹیج سیکریٹری کی خدمات ممتاز احمد بڈانی نے انجام دیں۔ بڈانی ویلفیئر سوسائٹی کے سربراہ نے کہاکہ ہمیں پاک آرمی پر پورا بھروسہ ہے۔ مدنی خان نے کہا کہ ہماری فوج نے ہندوستانی طیارے تباہ کرکے ہندوستانی فوج کو آئینہ دکھا دیا۔ سردار عبدالمجید ابو الفیصل نے کہاکہ ہم پاک فوج کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ زاہد ابو علی راشد خان اور طارق خان نے کہا کہ ہم تن من دھن سے اپنی فوج کے ساتھ ہیں۔ شرکاءنے پاکستانی فوج کو شاندار کارکردگی کے مظاہرے پر سلام تعظیم پیش کیا اور بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ اجلاس میں ابوولید منظور،حاجی احمد خان، مدنی خان بلوچ، نعمت اللہ بڈانی، ظفر خان، عبدالمجید بڈانی ، طارق خان، محمد ممتاز بخش، توصیف الرحمان، محمد سلطان خلیل الرحمان توصیف رضا، فیاض احمد، عبدالرحمان حضور بخش، محمد صابر ، ابو انعم علی خان، عبدالستار خان، محمد مشتاق، حاجی محمد صادق اور ماجد عبدالقادر کے علاوہ قبیلے کی اہم شخصیات کثیر تعداد میں شریک ہوئیں۔

شیئر: