Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سستے مکانات تعمیر کئے جائیں، مودی

نئی دہلی-  - - وزیر اعظم نریندر مودی تعمیراتی ٹیکنالوجی انڈیا 2019 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کم لاگت والےمکانات تعمیر کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ’لائٹ ہاؤس‘ منصوبہ نافذ کیا جارہا ہے اس کے تحت  اتر پردیش، مدھیہ پردیش، تری پورہ اور کئی دیگر ریاستوں میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔مکانات ماحول دوست (ایکو فرینڈلی)ماحو مضبوط اور ناگہانی آفات سے محفوظ رکھنے والے وسائل بروئے کار لاکرتعمیر کئے جائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ  دیہی علاقوں میں  نوجوانوں کوتعمیرات کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت کے ساتھ خواتین کو بھی تربیت دی جارہی ہےتاکہ بڑی تعداد میں خواتین روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کم خرچ والے مکانات کی تعمیر سے ملک کے غریب اورمتوسط طبقوں کے نجی مکانات کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔تعمیراتی سامان مہنگے ہونے کی وجہ سے  ان کا خواب ٹوٹتا جا رہا تھاجو باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے تمام افراد کیلئے ’’پردھان منتری آواس یوجنا‘‘اسکیم کے تحت مکانات کیلئے قرض کی سہولت فراہم کررکھی ہے۔ اس اسکیم کے تحت قرض لینے والوں کو کم منافع کی شرح پر قرضے فراہم کئے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -چور شوروم سے لاکھوں روپے کا سامان لے اڑے

شیئر: