Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین کےلیے اردو سمیت متعدد زبانوں میں ڈیجیٹل رہنما ایپ’دلیل المصلی‘

حرمین شریفین میں مختلف مقامات پر ’کیو آر‘ کوڈ موجود ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
ادارہ امور حرمین شریفین نے اردو سمیت متعدد زبانوں میں زائرین کے لیے ڈیجیٹل رہنما ایپ’دلیل المصلی‘ کی سہولت فراہم کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ڈیجیٹل رہنما ایپ کے ذریعے زائرین حرمین نمازوں کے اوقات، آئمہ حرمین و موذنین کا تعارف ، قرآن کریم کے ڈیجیٹل نسخے، خطبات جمعہ اور حرمین شریفین میں ہونے والے دروس کے علاوہ مسنون اذکار بھی دیے گئے ہیں۔
رمضان میں اعتکاف کے حوالے سے مکمل رہنمائی کے بارے میں اس پلیٹ فارم پر تفصیلات موجود ہیں۔
نماز کے اوقات کے بارے میں ڈیجیٹل و اچ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے ذریعے ایک سے دوسری نماز کے درمیان وقت کی نشاندہی کی جاتی ہے۔
ڈیجیٹل گائیڈ عربی، اردو، انگلش، ترکی، فرانسیسی، ملاوی اور انڈونیشی زبانوں میں فراہم کی گئی ہے جس کے استعمال کو بھی انتہائی آسان بنایا گیا ہے۔
گائیڈ کو اپنے موبائل پر سکین کرنے کےلیے حرمین شریفین میں مختلف مقامات پر ’کیو آر‘ کوڈ موجود ہیں جنہیں سکین کرنے کے بعد ڈیجیٹل گائیڈ کو اپنے موبائل پرانسٹال کر کے روحانی تجربے سے فیض یاب ہوا جاسکتا ہے۔

 

شیئر: