سعودی عرب کا شام کی جانب سے کوسوو کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم
شامی صدر نے یہ اعلان ولی عہد اور کوسوو کی صدر کے ساتھ مشترکہ ملاقات میں کیا(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے ریاض میں سہ فریقی اجلاس کے دوران شام کی جانب سے جمہوریہ کوسوو کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شام کے صدر احمد الشرع کی جانب سے یہ اعلان بدھ کو ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور کووسو کی صدر عثمانی کے ساتھ ہونے والی مشترکہ ملاقات میں کیا گیا۔
وزارت خارجہ نے بیان میں اس امید کا اظہار کیا کہ’ یہ اعلان دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے ساتھ دونوں اقوام کی خوشحالی میں کردار ادا کرے گا۔‘
مملکت کی جانب سے بین الاقوامی فریم ورک کو اس طرح مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جس سے سب کےلیے امن و خوشحالی کو فروغ ملے۔
