Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے ریاض میں شام کے صدر احمد الشرع کی ملاقات

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کو ریاض کے قصر الیمامہ میں شام کے صدر احمد الشرع کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون بڑھانے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العبیان اور دیگر وزرا اور عہدیدار بھی موجود تھے۔
 ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے کوسوو کی صدر فیوزا عثمانی اور شام کے صدر احمد الشرع نے مشترکہ ملاقات بھی کی۔
علاوہ ازیں سعودی ولی عہد سے استوائی گنی اور کولمبیا کے صدور، کیوبا کے وزیراعظم مانویل ماریرو کروز نے بھی ملاقات کی۔
یاد رہے کہ عالمی رہنما نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو کانفرنس میں شرکت کےلیے ریاض پہنچے ہیں۔

 

شیئر: