Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درع الجزیرہ فورس کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری

ریاض۔۔۔ مشرقی ریجن میں درع الجزیرہ فورس کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں۔ تیسرے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے جس میں جی سی سی ممالک کی بری ، بحری اور فضائی افواج شریک ہیں۔ سعودی عرب کی کی طرف سے نیشنل گارڈز، سعودی سیکیورٹی فورس اور دیگر عسکری اداروں کے جوان بھی شامل ہیں۔ درع الجزیرہ کے ترجمان بریگیڈیئر عبداللہ السبیعی نے بتایا کہ درع ا لجزیرہ مشترکہ فوجی مشقوں میں جوانوں کو جدید عسکری تکنیک سکھائی جارہی ہے۔ یہ محض جی سی سی مملکت تک محدود نہیں، بلکہ اس میں دیگر دوست ممالک کی افواج بھی شامل ہوتی رہتی ہیں۔ موجودہ مشقیں خطے کی سب سے بڑی فوجی مشقیں ہیں۔ اس میں جی سی سی ممالک کے ممتاز فوجی اہلکار شریک ہوتے ہیں۔ یہاں شرکت کرنے والے فوجیوں کی عسکری تاریخ میں درع الجزیرہ فوجی مشقوں میں شرکت کا اعتبار ہوتا ہے۔ 

شیئر: