Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی کمپنیوں سے سعودیوں اور غیر ملکی کارکنوں کے معاہدوں کی تصدیق کا مطالبہ

ریاض۔۔۔ تمام نجی اداروں میں کام کرنے والے سعودی شہریوں اور غیر ملکی کارکنوں کے معاہدوں کی تصدیق کو لازمی قرار دیا جانے والا ہے۔ وزارت محنت نے اس کی منظوری دیدی ہے۔ عملدرآمد جلد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت محنت کے باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ وزارت نے سوشل انشورنس کے تعاون سے نیا قانون منظور کرلیا ہے اور اس کا نفاذ جلد ہونے جارہا ہے۔ نئے قانون کے مطابق چھوٹی کمپنیوں اور اداروں سمیت نجی ادارے کی تمام کمپنیوں کو اس بات کا پابند بنایاجائے گا کہ وہ اپنے ہاں کام کرنے والے سعودی اور غیر ملکی کارکنوں کے معاہدوں کی تصدیق کروائیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ ملازموں کے معاہدوں کی تصدیق ان اداروں پر بھی لاز م ہے جن کے پاس صرف ایک ملازم بھی کام کرتا ہو۔ وزارت کے ماہرین فیصلے کے نفاذ کے آخری مراحل میں ہیں جس کے متعلق جلد اعلان کیا جائے گا۔ دستیاب تفصیلات کے مطابق معاہدوں کی تصدیق کا آغاز بڑی کمپنیوں سے ہوگا جن کے ہاں 3000سے زیادہ ملازمین کام کر تے ہیں۔ ان کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ وہ شعبان میں تمام ملازمین کے معاہدوں کی تصدیق کرائیں۔ دوسرے مرحلے میں ان کمپنیوں کو معاہدوں کی تصدیق کروانے کی ہوگی جن کے ہاں ملازمین کی تعداد500سے 2999ہے۔ ان سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ رمضان المبارک کے دوران تمام ملازمین کے معاہدوں کی تصدیق کروائیں۔درمیانے درجے کی کمپنیوں سے معاہدوں کی تصدیق کا مطالبہ ذو العقدہ میں کیا جائے گا۔ درمیانے درجے کی وہ کمپنیاں ہیں جن کے ہاں کم سے کم 50اور زیادہ سے زیادہ 455ملازمین کام کرتے ہیں۔ آخری مرحلے میں چھوٹی کمپنیوں کو معاہدوں کی تصدیق کا کہا جائے گا جن کے ہاں کم سے کم ایک اور زیادہ سے زیادہ 50ملازمین کام کرتے ہیں۔ یہ ذو الحج میں اپنے ملازمین کے معاہدوں کی تصدیق کروائیں گے۔اس طرح رواں سال 2019ءختم ہونے سے پہلے تمام کمپنیوں کے ملازمین کے معاہدوں کی تصدیق مکمل ہوجائے گی۔ معاہدوں کی تصدیق کے لئے ضروری ہے کہ ملازمین کو اس کی تمام شقوں سے باخبر رکھا جائے۔

شیئر: