Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران تفرقہ پیدا کرنے کیلئے کوشا ں ہے، سعودی وزیر

تیونس ۔۔۔ سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے کہا ہے کہ عرب ممالک کےلئے سب سے بڑا خطرہ خارجی مداخلتیں خصوصاً ایرانی دخل اندازیاں ہیں۔ ایران عرب ممالک کے امن و استحکام کو متزلزل کرنے اور عرب عوام کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی سرتوڑ کوششیں کررہا ہے۔ سعودی وزیر داخلہ ان دنوں عرب وزرائے داخلہ کانفرنس میں شرکت کیلئے تیونس پہنچے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے پیر کو متعدد عرب ممالک کے وزرائے داخلہ سے ملاقاتیں کیں۔
 

شیئر: