Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعمیراتی سامان کے غیر قانونی کاروبار پر پاکستانی کی بیدخلی

الخبر ۔۔۔ سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے الخبر فوجداری عدالت کے حکم پر سعودی شہری عبدالرحمن بن عبدالعزیز الوزان اور پاکستانی شہری عبدالستار بن محمد حنیف کی 2مقامی اخبارات میں خود ان کے خرچ پر تشہیر کرادی۔ تفصیلات کے مطابق فوجداری کی عدالت میں دعویٰ دائر کیا گیا تھا کہ سعودی شہری الوزان اپنے نام سے پاکستانی شہری عبدالستار کو تعمیراتی سامان کا کاروبار کرا رہا ہے۔ الزام ثابت ہونے پر عدالت نے غیر قانونی کاروبار پر جرمانہ، کاروبار بند کرنے ، اجازت نامہ اور سجل تجاری منسوخ کرنے، آئندہ کاروبار پر پابندی عائد کرنے، پاکستانی کو مملکت سے بیدخل اور بلیک لسٹ کرنے کا حکم دیدیا تھا۔ دونوں کی تشہیر کی سزا بھی سنائی گئی۔
 

شیئر: