Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیشنل اسٹیڈیم کی سیکیورٹی پر آئی سی سی کا اظہار اطمینان

کراچی:آئی سی سی کے سیکیورٹی ماہرین نے پاکستان سپر لیگ 4 کے پاکستان میں شیڈول میچز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔پی ایس ایل 4 کے پاکستان میں ہونے والے تمام میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ میچز 9 مارچ سے شروع ہوں گے۔آئی سی سی سیکیورٹی ایکسپرٹ ای این ڈیوڈ انتظامات کا جائزہ لینے نیشنل اسٹیڈیم پہنچے اور انہوں نے اسٹیڈیم کے مختلف ایریاز کا تفصیلی دورہ کیا۔پی سی بی حکام نے آئی سی سی سیکیورٹی ایکسپرٹ ای این ڈیوڈ کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: