Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بروقت فیصلوں سے جنگ کا خطرہ ٹل گیا،عمران خان

  اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بروقت اور درست فیصلوں سے جنگ کا خطرہ ٹل گیا۔ بدھ کو وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ۔پارلیمانی پارٹی نے اقتصادی اصلاحات بل 19-2018 کی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے پاک، ہند کشیدگی پر پارٹی ارکان کو اعتماد میں لیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ بروقت اور درست فیصلوں سے جنگ کا خطرہ ٹل گیا۔پاکستان اور ہندمیں کشیدگی پہلے سے کم ہوئی لیکن خطرہ برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ کالعدم تنظیموں پر پابندی ملک کا اندرونی معاملہ ہے۔ کوئی بھی فیصلہ عالمی دباو¿ کے پیش نظر نہیں کیا جارہا۔ دنیا کو واضح کرچکے کہ ہم وہ فیصلہ کریں گے جو ملکی مفاد میں ہو گا۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی اراکین نے وزیراعظم کے امن اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے اقدامات سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت پیغام پہنچا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی شاندار سفارت کاری پر شاباش دی۔

شیئر: