ملالہ یوسف زئی بھی پشاور زلمی کی فین نکلیں

لندن:نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی بھی پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے پرجوش ہیں اور انہوں نے شائقین سے کہا ہے کہ وہ پشاور زلمی کا ساتھ دیں۔ملالہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں پشاور زلمی کو سپورٹ کر رہی ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’میری حمایت پشاور زلمی کے ساتھ ہے اور کرکٹ شائقین بھی پشاور زلمی کو سپورٹ کریں۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے لندن میں ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کرکے انہیں پشاور زلمی کی شرٹ بھی پیش کی تھی۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ  " اردو   نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: