Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”منی چیتا“ روبوٹ تیار

میسا چوسٹس ۔۔۔ روبوٹ ٹیکنالوجی بھی ایک عجیب چیز ہے۔ جس رفتار سے یہ ٹیکنالوجی انسانی معاشرے میں اپنے قدم جماتی جارہی ہے، اسے دیکھ کر تشویش ہوتی ہے کہ کہیں یہ جلد ہی انسان کے قدم نہ اکھاڑ دے۔اب تک اس ٹیکنالوجی کی مدد سے بے شمار انواع و اقسام کی چیزیںتیار کی گئی ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے طفیل ٹیچر ، ہوٹل کے خانساماں، فٹبال اور دیگر کھیلوں کے کھلاڑی ، حفاظتی کام انجام دینے والے سیکیورٹی گارڈ سب انسان کی جگہ لینے کیلئے تلے ہوئے ہیں لیکن اب معاملہ انسانوںتک محدود نہیں رہا۔ اس ٹیکنالوجی کے ماہرین نے انسانوں کو چھوڑ کر جانوروں کی نقلیں اتارنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے ایک بے ضرر قسم کا روبوٹ”منی چیتا “تیار کیا ہے جو کسی ماہر شعبدہ باز کا روپ دھار سکتا ہے اور 360ڈگری کا چکر کاٹ کر اپنا رخ بھی بدل سکتا ہے۔ اسے بنانے والوں کا کہناہے کہ اس سے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں جبکہ اس کی تیاری میں سستے داموں دستیاب الیکٹرک موٹرز سے کام لیا گیا ہے۔ یہ چیتا 2الیکٹرک موٹرز کے علاوہ 3اور 4الیکٹرک موٹرز کی مدد سے بھی چل سکتا ہے تاہم ایسی صورت میں انکی رفتار مختلف ہوگی۔ روبوٹ کا مجموعی وزن صرف 9کلو گرام ہے۔
 

شیئر: