Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کفیل سے ہندوستانی کارکن کی وفاداری

عسیر ۔۔۔ ہندوستانی کارکن امین نے اپنے سعودی کفیل کے غسل اور تجہیز و تکفین میں حصہ لیکر کفیل کے تمام رشتہ داروں کو متاثر کردیا۔ غیر ملکی کارکن اپنے سعودی آجروں کے ساتھ اخلاص اور وفاداری مختلف شکل و صورت میں کرتے رہتے ہیں۔ اسکا نیااظہار ہندوستانی کارکن نے اس وقت کیا جب اسکے کفیل کا انتقال ہوگیاتو اس نے اصرار کرکے تجہیز و تکفین میں حصہ لیا اور پھر تعزیت وصول کرنے والوں میں بھی شریک رہا۔ مقامی شہری محمد الحلافی نے بتایا کہ اس کے داداد سعد بن جبار الحلافی کا 3روز قبل عسیر ریجن کی البشائر تحصیل کے ماتحت الفوھہ قریہ میں انتقال ہوگیا تھا۔ امین تقریباً15برس سے دادا کی خدمت کررہا تھا۔اسے انکے انتقال پر بڑا دکھ ہوا اور اس نے ضد کرکے تجہیز و تکفین میں شرکت کی۔ امین نے دادا کے اعزہ کے لئے کھانے کا بھی انتظام کیا۔
 

شیئر: