Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جموں بس اسٹینڈ پربم دھماکہ ،ایک ہلاک،32 زخمی

نئی دہلی۔۔۔جموں  کے بس اسٹینڈ پرزوردار بم دھماکہ ہوا جس سے پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔پولیس کے مطابق دھماکہ گرینیڈ سےکیا گیا جس میں ایک شخص ہلاک اور32 زخمی ہوگئے ۔تمام زخمیوں کو ایمبولینس کی مدد سے فورا ًاسپتال پہنچایاگیا۔۔جموں کے آئی جی منیش سنہا نے بتایا کہ دھماکہ گرینیڈ بم سے کیا گیا ۔موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ ایک مشکوک شخص گرینیڈ سے حملہ کرکے فرار ہوگیا۔سنہا نے کہا کہ حملے کا مقصد فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا تھا، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈنے جائے وقوعہ سے برآمد ہونیوالی اشیاءقبضے میں لے لیں۔پولیس نے پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -  -طوطے نے’’ نانی‘‘ یادکرادی؟

شیئر: