Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کیساتھ کشیدگی ختم کرانے کیلئے الجبیر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، شہریارآفریدی

      اسلام آباد- - - - پاکستانی   وزیرمملکت  برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہاہے کہ ولی عہد  محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان میں 20 ارب  ڈالر کی  سرمایہ کاری کا  اعلان سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کی مضبوطی میں  سنگ میل ثابت ہوگا۔ جمعرات کو سعودی سفیر نواف المالکی نے وزارت داخلہ میں وزیر مملکت   آفریدی  سے ملاقات کی۔ سعودی سفیر نے  انہیںمملکت کی جانب سے اپنے یہاں  پاکستانی زائرین اور پاکستانی ورکرز کی سہولت کیلئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ  خوشی بات یہ ہے کہ شہزادہ  محمد بن سلمان اور  وزیر اعظم عمران خان کا مسلم امہ کیلئے وژن ایک ہے۔   سعودی حکومت کا پاک، ہند کشیدگی ختم کرنے میں نمایاں کردار  ہے۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ  حرم شریف میں توسیع کا پراجیکٹ زائرین اور حاجیوں کیلئے عبادات میں سہولت اور آسانیاں  پیدا کرنے کا باعث بنے گا۔   انہوں نے کہا کہ ولی عہدنے دورہ ہند اور  ایشیا کے  دوران پاکستان کا  مقدمہ لڑا۔ پاکستانی قوم  ولی عہد کی شکرگزار ہے۔  سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان سے  دل کی گہرائیوں سے محبت کرتا ہوں، پاکستان میں جو عزت اور محبت ملی بیان نہیں کرسکتا۔
مزید پڑھیں:- - -  -تمام حج ادارے نئے موسم کی تیاری کریں، گورنر مدینہ

شیئر: