Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل ڈائریکٹری اپلیکیشن نے ہیکرز پر نجی کوائف عیاں کر دیئے، صارفین پریشان

    ریاض(نیوزڈیسک) موبائل ڈائریکٹری اپلیکیشن (Dalil App) نے ہیکرز پر مملکت میں موبائل استعمال کر نے والے لاکھوں سعودیوں اور غیر ملکیوں کے نجی کوائف عیاں کردیئے۔ ZDNetنے ایک رپورٹ جاری کر کے بتایا کہ دلیل ایپ استعمال کرنیوالے 50لاکھ صارفین کی نجی معلومات ہیکرز تک پہنچ گئی ہیں۔ موبائل نمبرز ، مکالموں کا ڈیٹا، ای میلز، فائبر اکاؤنٹ اور موبائل استعمال کرنیوالی کی صنف  وغیرہ شامل ہے۔ سعودی ایپ کے باعث مملکت سمیت عرب ممالک میں رابطہ کرنے والوں کے نمبرز اسکرین پر آجاتے ہیں۔ ایک ہفتے سے اس کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹرنیٹ پر اسے کوڈ کے بغیر کھلا چھوڑ دیا گیا تھا۔ ZDNetنے توجہ دلائی کہ تشویش کا پہلو یہ بھی ہے کہ جو لوگ موبائل میں لوکیشن اپلیکیشن رکھے ہوئے ہیں۔ ان کی نقل و حرکت تک ہیکرز کی رسائی ہو گئی ہے۔ اس قسم کی زیادہ تر معلومات سعودی ، مصری اور اماراتی استعمال کر رہے ہیں۔ نیٹ نے خبردار کیا کہ لوکیشن اپلیکیشن  جاننے سے صارف کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ بعض یورپی ممالک کے باشندے اور فلسطینی بھی زد میں آسکتے ہیں لیکن ان کی تعداد زیادہ نہیں۔ انفارمیشن سیکیورٹی کے ماہر سمیر الجنید نے عاجل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں مختلف اپلیکیشن پرائیویسی متاثر نہ  ہونے کی   ضمانت سے عاری ہیں۔ یہ اپلیکیشن اسمارٹ فونز میں عام ہے۔ خطرے کا اصل پہلو یہ ہے کہ ہیکرز   موبائل سے رابطہ کرنے والوں کے نمبرز حاصل کر سکتے ہیں۔ مکالموں کے ریکارڈ  تک بھی ان کی رسائی ہو گی۔ الجنید نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ ایسی نجی معلومات کسی بھی حالت میں اپلیکیشن کے اندراج کے وقت نہ دیں جن کے عیاں ہونے سے وہ مشکل میں پڑ سکتے ہوں۔ اگر آپ کے موبائل میں اس قسم کی کوئی اپلیکیشن موجود ہو تو آپ اسے مٹا کر موبائل ری اسٹارٹ کر لیں۔
 
مزید پڑھیں:- - - -بحیرہ احمر میں 4.50شدت کا زلزلہ

شیئر: