Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معذوروں کو ڈرائیونگ سکھانے والا اسکول کھول دیا گیا

     تبوک- - - - تبوک یونیورسٹی میں  معذوروں کو  ڈرائیونگ سکھانے والا اسکول قائم کر دیا گیا۔ یہ مملکت میں  اس قسم کا  سب سے پہلا اسکول ہے۔ اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر ماجدہ العتیبی نے بتایا کہ اسکول اعلیٰ ترین عالمی معیار کے مطابق قائم کیا گیا ہے۔ یہاں گونگوں ، بہروں اور چلنے پھرنے سے معذوروں کو ڈرائیونگ کی نظریاتی تعلیم بھی دی جا رہی ہے او رانہیں ڈرائیونگ کی تعلیم بھی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہت ساری معذور خواتین ڈرائیونگ سیکھنے کیلئے اسکول سے رجوع کر رہی ہیں۔ یہاں ڈرائیونگ سکھانے کیلئے تجربہ کاراور تربیت یافتہ خاتون ٹرینر تعینات ہیں۔
 
مزید پڑھیں:- -  - -سعودی کی غیر ملکی بیوی کو مفت علاج کی سہولت حاصل ہے، وزارت صحت
 
 

شیئر: