Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایف بی آر ٹھیک نہ ہوا تو نیا ادارہ بنائیں گے،عمران

 اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایف بی آر ٹھیک نہ ہوا تو نیا ا دارہ بنائیں گے۔ٹیکس دینا قومی فریضہ ہے ،جب تک عوام ٹیکس نہیں دینگے قوم آزاد نہیں ہو گی۔ٹیکس نیٹ بہتر نہ ہوا تو یہ ملک کی سلامتی کا مسئلہ ہے۔ نئے پاکستان کےلئے ٹیکس کلچر بہت ضروری ہے۔تاجر برادری کے تعاون کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ بزنس کمیونٹی کو یقین دلاتا ہوں ٹیکس اکٹھا کر کے دکھاوں گا ۔ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ کروں گا۔اداروں میں بہتری کےلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔کرپشن پر قابو پا رہے ہیں ۔مسائل کو حل کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔ میرا مقصد پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے۔ملک میں انسانوں پر سرمایہ کاری کی ضرورت کو سمجھنا ہوگا۔ آل پاکستان ایوان ہائے صنعت و تجارت میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کبھی قرضہ لینے والی قوم کی عزت نہیں ہوتی۔ ٹیکس نیٹ بہتر نہ ہوا تو یہ ملک کی سلامتی کا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو لا رہے ہیں اور بہت سے لوگ ہمارے ساتھ آ بھی رہے ہیں۔ جب غیر ملکی سرمایہ کار آتے ہیں تو مقامی لوگوں کو بھی اس کا فائدہ پہنچتا ہے۔وزیراعظم نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام کہنے والوں نے ایسا انتقام لیا کہ قرضے 30 ہزار ارب ہوگئے۔ ان کی شکلیں دیکھتا ہوں توسوچتا ہوں کہ انہیںشرم نہیں آتی۔ اسمبلی میں ایسے تقریر کرتے جیسے قائداعظم تقریر کررہے ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ کرپشن پر قابو پا رہے ہیں۔اداروں کو ٹھیک کر رہے ہیں۔ مسائل کو حل کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھائے بغیر تجارتی خسارہ کم نہیں ہو سکتا۔ 
 

شیئر: