Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین، مردوں کے مقابلے میں زیادہ سردی محسوس کرتی ہیں

عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ خواتین، مردں کی نسبت زیادہ سردی محسوس کرتی ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق خواتین، مردوں کے مقابلے میں ڈھائی ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ درجہ حرارت میں زیادہ آرام محسوس کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے دفاتر میں مرد حضرات زیادہ تر ایئر کنڈشنر کے قریب بیٹھنا پسند کرتے ہیں جبکہ خواتین ایئر کنڈشنر کے قریب ٹھنڈک محسوس کرتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق خواتین اور مردوں میں اوسط میٹابولک ریٹ اور جسم کے درجہ حرارت میں فرق ہوتا ہے۔میٹابولزم جسم میں توانائی ، حرارت کی پیداوار اور نمو میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آرام کی حالت میں خواتین کا اوسط میٹابولک ریٹ مردوں سے کم ہوتا ہے۔ اسکی اہم وجوہ میں جسم میں چربی کی مقدار اور وزن میں فرق شامل ہے۔خواتین کے مقابلے میں مردوں میں زیادہ وزن انکے جسم کا درجہ حرارت بڑھانے میں مدد دیتا ہے جسکی وجہ سے وہ خواتین میں مقابلے میں کم سردی محسوس کرتے ہیں۔اسی وجہ سے شدید گرمی میں مردوں کی گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت بھی کم ہوتی ہے کیونکہ زیادہ میٹابولک ریٹ انکے جسم کا درجہ حرارت بڑھا رہا ہوتا ہے ۔
 

شیئر: