Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق مس یونیورس ہارٹ اٹیک سے چل بسیں

آسٹریا ۔۔۔ سابق مس ٹین یونیورس اپنی 20 ویں سالگرہ سے ایک دن قبل ہارٹ اٹیک کا شکار ہوکر چل بسیں۔ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی لوٹی وان در زی آسٹریا کے ایک سیاحتی مقام میں اپنے خاندان کے ساتھ سالگرہ منانے کےلئے موجود تھیں۔ اچانک دل کا دورہ پڑا۔لوٹی وان نے 2017 ءمیں مقابلہ حسن میں کامیابی حاصل کی تھی۔سابق مس ٹین یونیورس کے والدین نے خبر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے آخری تصویر بھی شیئر کی۔والدین نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا”ہماری بیٹی 6 مارچ کو رات 10 بج کر 47 منٹ پر چل بسی“ یہ واقعہ بہت زیادہ دل دکھانے والا ہے کہ ہماری بیٹی لوٹی اب ہمارے ساتھ نہیں۔ ہمارا دل ٹوٹ چکا ہے، مگر ہم آپ کے سپورٹ اور پیغامات پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔لوٹی وان نے مقابلہ حسن جیتنے کے بعد ماڈلنگ کو کیرئیر بنایا تھا ۔اپنی سالگرہ سے ایک دن پہلے انہوں نے صبح اٹھنے کے بعد طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی تھی
 

شیئر: