Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں فضائی حملہ، 9شہری ہلاک

کابل۔۔۔افغانستان کے وسطی صوبے وردک میں افغان سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خواتین اور بچوں سمیت 9 شہری ہلاک ہو گئے۔ صوبہ وردک کے حکام نے بتایاکہ یہ ہلاکتیں گزشتہ شب افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کے دوران پیش آئیں۔ مقامی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ6 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں جاری جنگ کے دوران گزشتہ برس سب سے زیادہ شہری ہلاکتیں ہوئیں۔ 2018 میں ہلاک ہونے والے افغان شہریوں کی تعداد 3804 تھی۔
 

شیئر: