Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی سفارتی اہلکار کے سامان سے مارٹر شیل برآمد

ماسکو ۔۔۔ روسی دارالحکومت ماسکو کے مرکزی ایئرپورٹ پر امریکی سفارتخانے کے اہلکار کے سامان سے مارٹر شیل برآمد ہوا ہے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایاکہ روس کے سب سے بڑے شرمیتیوو ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اسٹاف کو مارٹر شیل سے ملتی جلتی کوئی چیز ملی۔بعدازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تصدیق کی کہ یہ مارٹر شیل ہے،اس کے ساتھ ڈیٹونیٹر بھی ہے لیکن کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں تھا۔روس کی وزارت خارجہ نے سفارتی عملے کے سامان سے مارٹر شیل ملنے کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے ذرائع نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکہ نے اب بیرون ملک کے بعد روس کی سرحدوں میں بھی ہماری سیکیورٹی کا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی سفارتخانے کے رکن نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مارٹر شیل اپنے ذاتی مجموعے میں بطور شوق جمع کرنے کےلئے لیا ہے اور اسی وجہ سے وہ اپنی اصل فلائٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور انہیں اگلی پرواز سے سفر کرنا پڑا۔وزارت خارجہ کے ذرائع نے مزیدبتایا کہ سفارتکار کے امریکی فوج سے تعلقات ہیں۔روس کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی سفارتخانے کو خط لکھ دیا ہے اور ان کے جواب کے منتظر ہیں۔
 

شیئر: