ڈوبنے سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر ریاض میں آگاہی کی تقریب
اتوار 26 جولائی 2026 14:51
ماہرین نے پانی کے ماحول میں محفوظ رویوں کو فروغ دینے کے لیے ڈوبنے سے بچاؤ کے لیے پیغامات جاری کیے (فوٹو: ایس پی اے)
ریاض میں وزارتِ کھیل کے سوئمنگ پول میں نیشنل سوئمنگ چیمپیئن شپ کے موقع پر سعودی سوئمنگ فیڈریشن نے سعودی لائف سیونگ فیڈریشن کے تعاون سے ڈوبنے سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر ایک آگاہی تقریب کا انعقاد کیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس تقریب کے دوران ماہرین اور رضاکاروں نے پانی کے ماحول میں محفوظ رویوں کو فروغ دینے کے لیے ڈوبنے سے بچاؤ، بچوں کی نگرانی، سوئمنگ پولز میں سلامتی کے قواعد و ضوابط اور ہنگامی صورتحال میں رسپانس کے اقدامات سے متعلق تربیتی و آگاہی پیغامات جاری کیے۔
یہ اقدام پانی کی حفاظت کا شعور بیدار کرنے، کمیونٹی شراکت داروں کو مضبوط بنانے اور کوالٹی آف لائف پروگرام کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں فیڈریشنز کی جاری کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
