Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

9 مارچ کو کنگ فہد پل سے لوگوں کا ریکارڈ تعداد میں سفر

دمام۔۔۔سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل سے ہفتے کو ریکارڈ تعداد میں لوگوں نے سفر کیا۔ 1986 ءمیں 33 برس قبل پل کا افتتاح ہوا تھا۔ اس وقت سے 9 مارچ 2019ء تک اتنی تعداد میں کبھی بھی اس پل سے آمد ورفت نہیں ہوئی۔ 119291 افراد اس پل سے آئے اور گئے۔ یہ بات پل انتظامیہ کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل عماد المحیسن نے بتائی۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ریکارڈ تعداد میں مسافروں کے باوجود آنے جانے والا ٹریفک رواں دواں رہا۔ 
 

شیئر: