Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کی چھٹیاں ، کب سے کب تک؟

ریاض ۔۔۔ وزارت محنت و سماجی بہبود نے بتایا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات 4دن کی ہونگی۔ ام القریٰ کیلنڈر کے لحاظ سے 29رمضان المبارک کو ملازمین ڈیوٹی دینگے۔ اگلے روز سے عید الفطر کی 4روزہ چھٹی شروع ہوجائیگی۔ وزارت محنت نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں تحریر کیا ہے کہ عید الاضحی کی چھٹی بھی 4دن کی ہوگی۔ شروعات وقوف عرفہ سے ہوگی جبکہ یوم الوطنی کی چھٹی یکم میزان کو ہوگی اور اگر کسی کی ہفت روزہ چھٹی اس روز آرہی ہوگی تو اسے یوم الوطنی کی چھٹی کے بدلے یکم میزان سے ایک دن قبل یا ایک دن بعد دیدی جائیگی۔ اگر یوم الوطنی عید الفطر یا عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران آئیگا تو ایسی صورت میں اسکے بدلے کوئی چھٹی نہیں دی جائیگی۔ وزارت محنت نے مزید بتایا کہ اگر کسی ملازم کے یہاں ولادت ہوئی ہو تو ایسی صورت میں اسے 3دن کی چھٹی بمعہ تنخواہ ملے گی۔ شادی پر 5دن کی چھٹی ہوگی۔ بیوی کی وفات یا اپنے قریبی اور ثانوی درجے کے رشتہ داروں کی وفات پر بھی اتنے ہی دن کی چھٹی بمعہ تنخواہ کا استحقاق ہے۔
 

شیئر: