Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل کے کمالات،بچہ ٹرمنل پر بھول کر ماں جہاز میں بیٹھ گئی

جدہ۔۔۔ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ماں موبائل پر بات کرتے ہوئے اپنے شیر خوار کو ہال میں کرسی پر لیٹا چھوڑ کر طیارے میں سوار ہوگئی۔ اچانک شیر خوار یاد آیا تو اس نے رونا پیٹنا شروع کردیا اور طیارے سے ایئرپورٹ واپسی کا مطالبہ کرنے لگی۔ وہ اپنی بہن کے ہمراہ سفر کررہی تھی۔ ماں اس بس میں سوار ہوگئی جوجکارتہ جانے والے طیارے کے مسافرو ں کو لیجارہی تھی۔ دوسری جانب اس کی بہن شیر خوار کو لیکر غلطی سے دوسری پرواز پر پہنچ گئی۔آخر میں جاکر دونوں طیاروں کے منتظمین کو غلطی کا پتہ چلا۔ پورے واقعہ پر مشتمل وڈیو بھی بن گئی۔بہن اور بچی کو غلط پرواز سے اتار کر مطلوبہ پرواز پر سوار کرادیا گیا۔ ماں اپنے بچے کو دیکھ کر خوشی سے زارو قطار رونے لگی۔
 

شیئر: