Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیری اور میگھن کے بچوں کی پرورش کیسے ہوگی؟

لندن...برطانوی شاہی خاندان کے بچوں کو جہاں زندگی میں دیگر عام بچوں کی نسبت ان گنت سہولتیں اور عیش و اآرام حاصل ہوتا ہے تو ساتھ ہی کئی قوانین کی پاسداری بھی لازم ہوجاتی ہے۔ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے نئے مہمان کی آمد بہت جلد متوقع ہے۔شہزادہ ہیری اور میگھن کی اولاد کو بچپن سے چند قوانین کی پاسداری کرنے کا عادی بنایا جائے گا جوبرطانوی شاہی خاندان کے تمام بچوں پر لازم ہے۔شاہی خاندان کے نئے مہمان کو اپنے والدین اور دیگر افراد کے ساتھ کھانا کھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شاہی خاندان میں بچے الگ کمرے میں کھانا کھاتے ہیں جب تک وہ باقاعدہ بات چیت اور اٹھنے بیٹھنے کے طریقوں میں مہارت حاصل نہ کرلیں۔برطانوی شاہی خاندان میں ادرک کھانا پسندیدہ عمل نہیں سمجھا جاتا۔ادرک کے ساتھ دیگر کئی اجزاء جو ذائقے اور مہک میں تیز ہوں ان سے اجتنا ب کیا جاتا ہے۔شاہی خاندان کے بچے عام اسکول ،گورنمنٹ اسکولز اور فنڈ پر مبنی اسکولز میں داخلے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ شاہی خاندان کے بچے زیادہ تر’ہوم اسکولنگ‘کے ذریعے تعلیم حاصل کرتے ہیں یا بورڈنگ اسکولز کو اہمیت دی جاتی ہے تاہم اب پرائیوٹ اسکولز میں بھی بچوں کو داخل کرایا جانے لگا ہے۔شاہی خاندان کے نئے فرد کو شروعات سے ہی سخت سیکیورٹی کا عادی ہونا پڑے گا۔کہیں بھی سیکیورٹی کے بنا جا ناممکن نہ ہوگا۔شاہی خاندان کے افراد سیلفی نہیں لے سکتے۔اگر کوئی مداح ان کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار کرے تو اس کے لئے نرمی سے انکار کرنا لازم ہے۔شاہی خاندان اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ان کے بچوں کا ایک ہی راستے سے گزر نہ ہو بلکہ روز متبادل راستہ اختیا رکیا جائے۔ ایسے راستوں سے گزرا جائے جہاں ٹریفک نہ ہ۔ وپرنس ہیری اور میگھن کے بچے مخصوص طرز کے کپڑوں کا ہی انتخاب کرسکیں گے۔

شیئر: