Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم مودی اور شیخ حسینہ نے 4منصوبوں کا آن لائن افتتاح کیا

نئی دہلی - - - وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی ہم منصوب شیخ حسینہ نے  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ روڈ ٹرانسپورٹ‘ صحت خدمات اور تعلیم کے شعبے سمیت4 منصوبوں کامشترکہ طورپر افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ بنگلہ دیش اور ہندوستان کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات استوار ہیں۔ بنگلہ دیش کی ترقی ہندوستان کے لئے باعث مسرت ہے اور ا س سے لوگوںکے عزائم بلند ہونگے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے اس بات کا مظہرہیں کہ ہندوستانی اور بنگلہ دیشی عوام کا معیار زندگی بلند ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے ہزاروں گھروں کو پینے کا صاف پانی میسر ہوگااور کمیونٹی کلینک سے لاکھوں افراد مستفید ہونگے۔
مزید پڑھیں:- - -رمضان المبارک میں ووٹنگ کم ہوگی، امانت اللہ،تعداد میں اضافہ ہوگا، اویسی

شیئر: