Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدی کا سب سے بڑا یوٹرن

اسلام آباد...وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھٹو کے نواسے نے ضیاءالحق کے منہ بولے بیٹے سے ہاتھ ملا کر صدی کا سب سے بڑا یوٹرن لیا۔ بلاول بھٹو زرداری کی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات کے حوالے سے بیان میں کہاکہ آج بھٹو کے خون پر میثاق صلح ہوگیا۔انہوںنے کہاکہ بلاول پنجاب میں سیاسی میلہ لوٹنا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) سے مایوس نوازشریف کا ملاقاتی اب بلاول ہی رہ گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف اپنی پارٹی سے بڑے نالاں ہیں۔سابق وزیر اعظم کی صحت پر سیاست خود اپوزیشن کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ نواز شریف صحت مند ہوں اور ان کا علاج ہو۔ وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ محمد نواز شریف جہاں سے چاہیں علاج کرائیں مگر اپوزیشن ان کی بیماری کو سیاسی پروجیکٹ کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ دو سیاسی مایوسوں کی ملاقات سے مایوسی ہی برآمد ہوئی۔

شیئر: