Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوجی ٹوپی:آئی سی سی نے ہند کیخلاف پاکستانی احتجاج مسترد کردیا

دبئی:پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھیل میں سیاست لانے پر ہندوستان کیخلاف آئی سی سی کو خط لکھاہے تاہم آئی سی نے پاکستان کا اعتراض مسترد کر دیا۔ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھا جس میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی جانب سے آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز کے میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر کھیلنے پرتحقیقات اور مناسب ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس بات کی تصدیق بھی کی گئی تھی کہ وسیم خان نے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن کو خط لکھاہے۔ اس میں ہند کے رویے پر احتجاج کرتے ہوئے کرکٹرز کے آرمی کیپس پہن کر کھیلنے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔دریں اثناءآئی سی سی نے ہندوستانی ٹیم کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی ٹوپی پہننے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بی سی سی آئی نے پہلے ہی اس کی اجازت طلب کی تھی۔ ترجمان کلیئر فرلونگ کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی نے باقاعدہ فوجی ٹوپی پہننے کی اجازت طلب کی تھی۔ فوجی ٹوپی پہننے کا مقصد پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے لواحقین کےلئے فنڈز جمع کرنا تھا ۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ماضی میں اس طرح کے معاملات پر کھلاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کرتار ہا ہے۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: