Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رجب کے عمرے کے فضائل کا انکار

مکہ مکرمہ ۔۔۔ ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السند نے بتایا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ماہ رجب میں عمرے کے فضائل کی کوئی حدیث نہیں ملتی۔ دیگر مہینوں میں عمرے کے مقابلے میں رجب کے عمرے کے اجر و ثواب کے حوالے سے کوئی بھی حدیث نہیں۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق وہ الرسالہ چینل کے خصوصی پروگرام ”یستفتونک“ میں ماہ رجب کے عمرے کے فضائل سے متعلق ایک استفسار کا جواب دے رہے تھے۔ شیخ السند نے توجہ دلائی کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے حیات طیبہ میں 4عمرے کئے۔ سارے کے سارے ماہ ذیقعدہ میں کئے۔ ایک بھی عمرہ رجب میں نہیں کیا۔ رجب اللہ کے محترم مہینوں میں سے ایک ہے۔ اس حوالے سے اس کی اہمیت مسلّم ہے۔ محترم مہینے 4بتائے گئے ہیں۔ وہ ذیقعدہ ، ذالحجہ اور محرم ہیں۔ یہ 3 ماہ ایک ساتھ آتے ہیں۔ چوتھا مہینہ رجب ہے ۔یہ ان سے علیحدہ ہے۔ اس میں ظلم و ستم کا گناہ دیگر مہینوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔
 

شیئر: