Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مظفر پور شیلٹر ہوم کیس: دہلی عدالت 18 مارچ کو فرد جرم عائد کریگی

    دہلی- --- -  بہار کے شہر مظفر پور کے شیلٹر ہوم میں  ایک این جی او کے زیر انتظام قائم کئے گئے  شیلٹر ہوم میں مقیم کئی لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ معاملے کی سماعت  کرنیوالی دہلی عدالت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 18 مارچ کو اس سلسلے میں ماخوذ ملزمان پر باقاعدہ فرد جرم عائد کریگی۔ عدالت نے سی بی آئی  کو وزیراعلیٰ نتیش کمار  پر عائد الزامات کی چھان بین کرنے کا بھی حکم دیا۔ اسی مقدمے میں  ملوث سابق وزیر  منجوورما  کی درخواست ضمانت بہار کی عدالت  پہلے ہی مسترد کرچکی ہے۔ تیار کردہ فرد جرم میں 21 افراد کے نام ہیں ۔ دہلی کورٹ  کے ایڈیشنل  سیشن جج سورابھر کلشیر ستبھا  نے پانچ بڑے ملزمان کے خلاف تمام شواہد اور دلائل کا جائرہ لینے کے بعد 18 مارچ  کو باقاعدہ فرد جرم عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔  پانچوں بڑے ملزمان اس سے قبل سی بی آئی کی طرف سے اپنے اوپر  عائد الزامات  کو تسلیم کرنے سے انکار کرچکے ہیں اور یہ کہہ چکے ہیں کہ استغاثہ  کے پاس اس حوالے سے انکے خلاف مناسب اور خاطر خواہ شواہد  موجود نہیں۔ معاملے کی اہمیت کے پیش نظر سپریم کورٹ نے 7 فروری کو اس مقدمہ کو بہار سے باہر منتقل کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد یہ  معاملہ دہلی کے  ساکیت ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں پڑا ہوا تھا ۔ اپیلوں کی سماعت کرنیوالی عدالت نے دہلی عدالت کو معاملے کی  روز کی  بنیادوں پر  سماعت  کرتے ہوئے  اسے 6 مہینے کے اندر اندر  مکمل کرنے کو کہا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -حکومت رافیل دستاویزات چرانیوالوں کیخلاف فوجداری مقدمہ قائم کریگی

شیئر: