Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ نمبر ون نوواک ڈوکووچ کی اپ سیٹ شکست

انڈین ویلز:عالمی نمبر ون اور ٹاپ سیڈ نوواک ڈوکووچ کے علاوہ آسٹریلین اوپن کی ویمنز سنگلز چیمپیئن اور نمبر ون کھلاڑی نومی اوساکا انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں جبکہ راجر فیڈرر اور رافیل نڈال نے چوتھا راونڈ کوالیفائی کر لیا۔سرب کھلاڑی نوواک ڈوکووچ کو جرمنی کے فلپ کولشریبر نے اپ سیٹ شکست دیتے ہوئے اسٹریٹ سیٹس میں ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ۔ نومی اوسکا کو بیلنڈا بینچچ نے ہرایا اور ان کا مقابلہ بھی اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی پر ختم ہوا۔ راجر فیڈرر نے ہموطن واورینکا جبکہ رافیل نڈال نے ڈیگو شورٹزمان کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔ حیرت انگیز طور پر ان بڑے کھلاڑیوں کے مقابلے اسٹریٹ سیٹس میں ان کی ناکامی اور کامیابی پر منتج ہوئے ۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: