Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ کال ریکارڈ کرنے کا طریقہ

فون پر ہراہ راست آنے والی کالز کو تو با آسانی ریکارڈ کیا جا سکتا ہے لیکن واٹس ایپ کال کو ریکارڈ کرنا بظاہر ممکن نظر نہیں آتا۔ اینڈرائیڈ ڈیوائس پر کسی واٹس ایپ کال کو ریکارڈ کرنے کےلئے اپنے فون میں کیوب کال ریکارڈر انسٹال کریں۔ کیوب کال ریکارڈر کو اوپن کریں اور واٹس ایپ پر سوئچ کر جائیں۔ اب اس شخص کو کال کریں جس کی کال آپ ریکارڈ کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کی کال ریکارڈ ہونا شروع ہوجائے گی۔ اگر اس دوران فون پر ایرر لکھا ہوا آئے تو کیوب کال ریکارڈر کی سیٹنگ میں جاکر فری وی او آئی پی کال ایز وائس کال کے آپشن کو منتخب کریں۔ اگر یہ طریقہ آپ کے فون پر کارگر ثابت نہیں ہوتا تو ایس سی آر اسکرین ریکارڈر ایپ کے ذریعے کسی کال کو ریکارڈ کیا جا سکتا ہے البتہ یہ طریقہ سیکیورٹی کے لحاظ سے زیادہ محفوظ نہیں ۔ اس سب کے علاوہ سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ اپنے فون کا اسپیکر آن کریں اور کسی دوسرے فون پر وائس ریکارڈر آن کر کے کال کو ریکارڈ کر لیں۔ یہ طریقہ سب سے سستا ، آسان اور محفوظ ہے۔

شیئر: