Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ کے قدیم مکانات ’سادگی، خاندانی اتحاد اور پرائیویسی‘ کی اقدار کے عکاس

مدینے کا کوئی بھی روایتی گھر لے لیں، اس میں آپ کو مدینے کے طرزِ تعمیر کا بنیادی عنصر اور وہاں کی سماجی میراث دیکھنے کو ضرور ملے گی۔
یہ اندازِ تعمیر سادگی، خاندانی اتحاد اور پرائیویسی کی اقدار کی عکاسی ہے جس کی قدروقیمت، رہائش سے کہیں زیادہ ہے۔ دراصل یہ وہاں کے رہنے والوں کے مدینہ اور اس کی یاد سے رابطے کی ایک توسیع ہے۔

یہاں کے مکانات، مقامی مٹیریل سے بنائے گئے ہیں جنھیں شہر کے ماحول نے اپنا رنگ دیا ہے۔
یہ گھر کبھی آپس میں ایک ہی علاقے سے جڑے ہوتے تھے جو سماجی یکجہتی اور باہمی تعاون کو ظاہر کرتے تھے۔

ان گھروں کی تعمیر میں روشین جیسی لکڑی کی جالی دار کھڑکیاں ہوتی تھیں جبکہ بیٹھنے کے لیے روایتی جگہیں ہوا کرتی تھیں۔
گھروں کے عین درمیان میں صحن ہوتے تھے جن سے یہ گھر متوازن اور موزوں خوبصورت اور کام اور آرام کے لیے بہترین ہوتے تھے۔

آج بھی مدینے کے کئی تاریخی گھروں کو بحال کیا جا رہا ہے اور کئی گھروں کو ہوٹلوں اور کیفے میں تبدیل کیا جا رہا ہے جس سے ان کی ثقافتی شناخت محفوظ بھی رہے گی اور یہاں آنے والوں کو ایک مستند ورثے کے تجربے سے آشنائی بھی ہوگی۔

 

شیئر: