Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرائسٹ چرچ حملہ،لاپتہ پاکستانیوں کی تفصیلات جاری

اسلام آباد...دفتر خارجہ نے نیوزی لینڈ میں دہشتگردحملے کے بعدلاپتہ 9 پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ذیشان رضاان کے والدین ،راولپنڈی کارہائشی ہارون محمود، 40 سالہ سہیل شاہد، کراچی کا26 سالہ اریب احمد،34 سالہ جہانداد ۔ ایبٹ آباد کے طلحہ نعیم اورنعیم راشد شامل ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا راشد نعیم اور طلحہ کے بارے میں تفصیلات اکٹھی کررہے ہیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن مزیدمعلومات کیلئے کوششیں کررہا ہے۔ قبل ازیں اطلاع تھی کہ نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملے کے دوران دہشت گرد کو روکنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی نعیم راشد اور ان کا بیٹا طلحہ نعیم جاں بحق ہوگئے ۔ نعیم راشد کے بھائی ڈاکٹر نے بھی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی ۔ دریں اثناءنیوزی لینڈ میں دہشت گردی سے متاثرہ لوگوں کے لئے کرائسز مینیجمنٹ سیل قائم کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کرائسز مینیجمنٹ سیل نیوزی لینڈ میں مساجد حملے کے باعث پاکستانیوں کو درپیش مسائل سنے گا۔ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر عبدالمالک ،دفتر خارجہ میں ڈی جی ثمینہ مہتاب،عرفان اللہ خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد رمضان کرائسز سیل کے اراکین نامزد کئے گئے ہیں۔ کرائسز سیل کے اراکین سے نیو زی لینڈ میںپاکستانیوں سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔ 

شیئر: