Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرائے میں ٹال مٹول پر 1300کیخلاف مقدمہ

ریاض ۔۔۔ مکانات میں کرائے کے مشترکہ معاہدے کا اندراج کرانے والے1300افراد کے خلاف کرایہ وقت پر ادا نہ کرنے اور کرائے کی ادائیگی میں ٹال مٹول سے کام لینے پر مقدمات دائر ہوگئے۔ باخبر ذرائع نے الاقتصادیہ کو بتایا کہ مکہ مکرمہ ریجن میں 681 مقدمات درج کرکے کرایہ داروں سے کرایہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کرائے میں ٹال مٹول کرنے والوں میں ریاض دوسرے نمبر پر ہے جہاں اس طرح کے کرایہ داروں کی تعداد 300ریکارڈ کی گئی ہے۔ الشرقیہ ریجن 127،جازان 65اور القصیم 12 کرایہ داروںکے حوالے سے تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ مدینہ منورہ ، باحہ، حائل ، نجران، عسیر ، الجوف اور شمالی حدود ریجن میں کرائے کی ادائیگی میں ٹال مٹول کرنے والوں کی تعداد 23سے 60کے درمیان ہے۔
 

شیئر: