Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعظم گڑھ : پٹاخے کی دکان میں ہولناک آتشزدگی، 4افرادہلاک،10جھلس گئے

اعظم گڑھ۔۔۔۔شہر کے مُکیری گنج محلے میں اتوار کی شام پٹاخے کی دکان میں آگ لگنے سے 4افراد ہلاک اور 10جھلس گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کرآگ بجھانے کی کارروائی شروع کی اور انتہائی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔مُکیری گنج میں واقع مکان میں آتشبازی کا سامان فروخت کرنے کی دکان قائم ہے اور بالائی منزل پر خاندان رہائش پذیر ہے۔ ہندوستان ویب سائٹ کے مطابق مکان میں نصب آہنی سیڑھی پر ویلڈنگ کا کام جاری تھا کہ اچانک چنگاری نکل کر پٹاخے کی دکان میں چلی گئی جس سےآگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت آگ کی زد میں آگئی۔پٹاخوں کے دھماکوں سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور  علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔موقع  پر موجود اور امدادی ٹیموں اور پولیس اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایاجہاں  ڈاکٹروں نے4 افراد کو مردہ قراردیدیا۔دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ابتدائی اطلاع کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ گیس سیلنڈپھٹنے سے بتایا گیا  تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ ویلڈنگ کی چنگاری سےیہ واقعہ پیش آیا۔ ضلع کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ کر راحت کے کاموں میں مصروف رہے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔
مزید پڑھیں: -- -  - -اعظم گڑھ ضلع جیل میں قیدیوں کے 2گروپوں میں تصادم

شیئر: