Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی عوام بہت محبت کرنے والے ہیں، ہسپانوی فٹبالر

کراچی:پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں عالمی شہرت یافتہ فٹبال کلب بارسلونا اور ہسپانوی قومی ٹیم کے سابق فٹبالر کارلوس پیئول بھی موجود تھے ۔ کارلوس  پیئول پاکستان میں فٹبال کے کھیل کے فروغ کیلئے ان دنوں خصوصی طور پر پاکستان میں ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بہت محبت کرنے والے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بہت مہمان نواز بھی ہیں اور میں ان کی مہمان نوازی کا شکر گزار ہوں۔ پاکستان میں اپنے حقیقی مداحوں سے مل کر خوشی ہو رہی ہے۔40سالہ پروفیشنل فٹبالر کے مداحوں نے ٹی شرٹس اور مختلف اشیاء پر اپنے ہیرو فٹبالرز کے دستخط لئے۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: