Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرائسٹ چرچ حملہ: نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم کے نام کی تبدیلی پر غور

نیوزی لینڈ کی ایک رگبی ٹیم’ ’کروسیڈرز‘ ’کرائسٹ چرچ حملے کے بعد اپنے نام میں تبدیلی پر غور کررہی ہے۔ 
کنٹربری کروسیڈرز کاشمار دنیا کی کامیاب ترین رگبی ٹیم میں ہوتا ہے جس نے سپر رگبی مقابلوں میں مسلسل فتوحات کا عالمی ریکارڈ قائم کررکھا ہے۔ سپر رگبی کی فاتح ٹیم کے نام پر ماضی میں بھی سوالات اٹھتے رہے ہیں،تاہم حالیہ حملے کے واقعہ کے بعد نیوزی لینڈ رگبی ٹیم نے اپنا تبدیل کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔ 
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی2مساجد میں فائرنگ سے 50افراد ہلاک ہوگئے تھے،حملہ آوروں کے ہتھیاروں پر ان مسیحی مسلم جنگوں کے نام اور صلیبی جنگوں کی تاریخی شخصیات کے نام کنندہ تھے۔ قرون وسطیٰ کے دور میں یہ صلیبی جنگیں یورپ کے مسیحیوں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف مقدس زمین کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے لڑی گئی تھیں۔
کنٹربری کروسیڈرز کی جانب سے جاری سے بیان میں کہاگیا ہے کہ وہ نام میں ممکنہ تبدیلی کے حوالے سے مسلمانوں سے مشاورت کریں گے۔ رگبی کلب کے چیف ایگزیکٹیوکولن منزبرج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کروسیڈر یا صلیبی نام کے حوالے سے ہم ان خدشات کو سمجھتے ہیں جو ظاہرکئے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ ہماری رائے کے مطابق اس معاملے پر بات چیت ہونی چاہیے تھی اور ہم اس سلسلے میں لوگوں کی رائے کو بھی مدنظر رکھ رہے ہیں جو ہمیں موصول ہورہی ہے ، تاہم ہمیں یہ بھی یقین ہے کہ یہ وقت اس کیلئے مناسب نہیں، مناسب وقت پر ، ہم اچھی طرح سے ان معاملات کو دیکھیں گے اور اس پر اپنا موقف بھی دیں گے۔ اس سلسلے میں ہم مختلف سطح پر لوگوں کے ساتھ بات چیت کریں گے جس میں ہماری مسلم کمیونٹی بھی شامل ہو گی۔‘
کروسیڈرز ٹیم کے لوگو پر ایک جنگجو کی تصویر بنی ہے جس کے ہاتھ میں تلوار ہے۔نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے کسی بھی میچ سے پہلے تفریح کے لیے مرد سیاہ اور سرخ رنگ کے جنگجو والے لباس زیب تن کرتے ہیں۔
کروسیڈرز ٹیم نیوزی لینڈ کے جنوبی آئی لینڈ کی نمائندگی کرتا ہے اور اس کا نام  1996 ءمیں منتخب کیا گیا تھا۔ 
”یہ رد عمل بے جا نہیں “
سابق ٹیسٹ کرکٹر مارک رچرڈسن نے اس فیصلے پر اپنی رائے کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’پہلے میں یہ سوچ رہا تھا کہ ٹیم کروسیڈرز کا نام تبدیل کرنا ایک بے جا ردعمل ہوگا، لیکن پھر میں نے سوچا کہ اگر سمجھا جائے تویہ بے جانہیں ہے۔‘
رگبی ٹیم کروسیڈر کے ایک سابق مشہور کھلاڑی سونی بل ولیمز نے مساجد پر حملوں کے بعد اپنے ردعمل کے طور پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں وہ آبدیدہ دکھائی دیے۔ سونی بل ولیمز نے سنہ 2009 میں اسلام قبول کیا تھا اور نیوزی لینڈ کے قومی رگبی ٹیم آل بلیک کےلئے واحد مسلمان کھلاڑی کے طور پر نمائندگی کی۔سونی بل ولیمز آج کل آکلینڈ بلیوز کیلئے کھیل رہے ہیں ۔ 
امریکہ میں بھی کھیلوں کی ٹیموں کے ناموں پر اعتراضات سامنے آتے رہے ہیں، جن ٹیموں کے نام پر اعتراض ہوتے رہے ہیں ان میں واشنگٹن ریڈ اسکنز، اٹلانٹا بریوز کلیولینڈ شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کی میسے یونیورسٹی کے ایک تاریخ دان نے نیوز ہب ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ’کروسیڈرز کا نام منتخب نہیں کرنا چاہیے تھا۔اس نام سے ایک تاریخی نسل کشی کی ےاد تازہ ہوتی ہے اور یہ کسی کے ذہن میں کبھی نہیں آنا چاہیے تھا۔‘
 

شیئر: