Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ میں دہشت گردی پر مسلمانوں کے ساتھ عالمی ہمدردی خوش آئند ہے، الجبیر

ریاض۔۔۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی پر مسلمانوں کے ساتھ عالمی برادری کی ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار نے یہ بات بہت اچھی طرح ثابت کردی کہ دہشت گردی کا نہ کوئی مذہب ہے اور نہ کوئی رنگ ونسل۔ پوری دنیا دہشت گردی کو مسترد کرتی ہے۔ الجبیر نے ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں تحریر کیا کہ نیوزی لینڈ امن پسند ملک ہے اس کے دریچے دنیا بھر کے لوگوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم ، حکومت اور عوام نے مساجد میں نمازیوں پر دہشت گردانہ حملے کے بعد جو کچھ کیا وہ اس بات کا روشن ثبوت ہے۔ الجبیر نے توجہ دلائی کہ خادم حرمین شریفین اور ولیعہد نے اس واقعہ کے حوالے سے جو بیان دیا وہ غیرمعمولی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ " نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کا جو گھناﺅنا واقعہ ہوا ہے اسے نہ کوئی مذہب تسلیم کرتا ہے اور نہ ہی پرامن بقائے باہم کی اقدار اس کے حق میں ہیں۔ یہ واجب مذمت ، بزدلانہ عمل ہے" ۔ 

شیئر: