کرناٹک: زیر تعمیر عمارت منہدم،40افراد ملبے تلے دب گئے، ایک شخص ہلاک
کرناٹک۔۔۔۔کرناٹک کے ضلع کماریشورنگر میں زیر تعمیر عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی ۔اس واقعہ میں تقریباً40افراد کے ملبے تلے دبنے کااندیشہ ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر بچاؤ ور احت رسانی کے کاموں میں مصروف ہوگئیں۔بتایا جارہا ہے کہ ضلع میں تعمیر ہونیوالی یہ پانچویں اونچی عمارت تھی،اس کی تعمیر میں غیر معیاری سامان استعمال ہونے کی وجہ حادثہ پیش آیا۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق اس حادثہ میں ابتک ایک شخص ہلاک اور 6زخمی ہوگئے ۔مقامی لوگوں نے امدادی ٹیموں کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پرملبے سے زخمیوں کو نکال کر ایمبولنس کے ذریعے اسپتال پہنچانے کی کارروائی شروع کردی ۔مقامی افسرنے رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ۔