Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: کار پارکنگ فیس ، مکان کرائے کے برابر

ریاض۔۔۔  یہاں ایک کمپنی نے 30گاڑیوں کے لائق جگہ کو اسمارٹ پارکنگ میں تبدیل کرکے پارکنگ کا ماہانہ کرایہ 1200ریال مقرر کردیا۔ یہ ریاض میں ایک مکان کے کرائے کے برابر ہے۔ ریاض میونسپلٹی نے اعلان کیا تھا کہ پارکنگ کا کرایہ علامتی ہوگا۔ کمپنی نے میونسپلٹی کو جھوٹا ثابت کردیا۔ الوطن اخبار نے یہ رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ ریاض ریجن کے تجارتی علاقو ںمیں کاروں کی بھرمار سے اس طرح کی کمپنیاں ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ کمپنی نے 30گاڑیوں کے لائق جگہ کو اسمارٹ پارکنگ میں تبدیل کرکے 300گاڑیوں کے قابل بنادیا ہے۔ ہر گاڑی سے ماہانہ 1200ریال وصول کررہی ہے۔ مقامی شہریوں نے پارکنگ کے ہوشربا کرائے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
 

شیئر: