Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4بڑے منصوبوں کا ریاض ماڈل ہر شہر میں نافذ ہوگا، محمد بن سلمان

ریاض  ۔۔۔۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بتایا ہے کہ ریاض جیسے منصوبے کامیابی ملنے پر سعودی عرب کے تمام شہرو ںمیں نافذ کئے جائیں گے۔ ماہرین نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں بتایا کہ وسیع البنیاد شجر کاری کی بدولت ریاض کا موسم تبدیل ہوجائیگا۔گرین ریاض منصوبے سے آکسیجن اور رطوبت کی مقدار بڑھے گی۔ کاربن ڈائی آکسائڈ میں کمی واقع ہوگی۔ غبار کی مقدار بھی محدود ہوجائیگی۔ آب و ہوا بہتر ہوگی۔ اس منصوبے کے تحت شہر کے طول و عرض میں 75لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ان میں 3330 پارک بنائے جائیںگے۔43تفریح گاہیں ہوںگی۔1100کلومیٹر کی گرین بیلٹ قائم ہوگی۔272کلو میٹر کی وادیاں سبزہ زاروں میں تبدیل ہونگی۔
 

شیئر: